کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر ثوبیہ کرن کبزئی نے کوئٹہ میں پولیس ٹرک پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے بے گناہ افراد کی شہادت اورزخمی ہونے پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ثوبیہ کرن کبزئی نے کہا کہ بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج،ایف سی،پولیس اورلیویز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں دہشت گرد عناصراپنے غیر ملکی آقاوں کی خوشنودی کیلئے بے گناہ پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنارہے ہیں جو کسی بھی طرح عوام اور صوبے کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں کے ٹرک پر خود کش حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائی کم ہے ہم دہشت گرد عناصر کو یہ بتادینا چاہتے ہیں کہ انہیں کسی بھی صورت صوبے میں امن و امان کو خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے خود کش حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاراور شہریوں کے اہل خانہ سے تعزیت اورزخمیوں کی جلدصحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اور سیکورٹی ادارے خود کش حملے میں ملوث اصل ملزمان اورانکے سہولت کاروں کے خلاف موثر اور عملی کارروائی عمل میں لائیں۔
صوبے میں امن و امان کو خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے،ثوبیہ کرن کبزئی

ٹیگز:
ثوبیہ کرن کبزئی
