خضدار خضدارمیں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، المناک واقعہ میں باپ بیٹی سمیت تین افراد جاں بحق دوبیٹے شدید زخمی
جمعہ کے روز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ وہیر کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانیوالی کار مخالف سمت سے آنیوالی ٹرک کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں سید شمس اللہ ولد حاجی خدائے رحیم بی بی شاکرہ زوجہ حیدر شاہ بی بی اسماء موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ عابد شاہ اور منظور شاہ شدید زخمی ہوگئے نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ روانہ کردیا گیا جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان و کوئٹہ کے رہائشی ہے
خضدار ٹریفک حادثہ میں باپ بیٹی سمیت تین افراد جاں بحق دوبیٹے شدید زخمی

ٹیگز:
ٹریفک حادثہ
