کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ،حضرت علی اچکزئی،قیوم آغا میر یاسین مینگل،حاجی غلام حسین دشتی،حاجی درمحمد بلوچ،لیاقت بلوچ،حاجی خلیل دہانی،عمر کشانی،حاجی سمیع اللہ شیخ،منیر بلوچ،حاجی آغا محمد محمد حسنی،ذولفقار بلوچ،سعداللہ اچکزئی،حاجی ہاشم کاکڑ،عبدالخالق آغا،حاجی ظفر کاکڑ،حاجی حمداللہ ترین،دوست محمد آغا،حاجی خدائیدوست،خرم اختر،حاجی ودان علی کاکڑ،عطامحمد کاکڑ،ظہور آغا،حاجی محمد یونس،نقیب کاکڑ،عزیز بازئی،قاہر ترین،عنایت دورانی،شکور خلیجی،عبدالعلی دمڑ،احسان کاکڑ،نعمت ودیگر نے مشترکہ بیان کہا ہے کہ تربت کے غریب دوکانداروں کوگزشتہ ایک مہینہ سے مختلف نمبروں سے فون کر کے ان سے پیسہ کامطالبہ کیا جارہا ہے مرکزی انجمن تاجران تربت کے صدر حاجی اسحاق دشتی اور کابینہ کے اراکین نے اس مسئلہ کو انتظامیہ اور پولیس افسران کو بار بار کہا مگر تاحال اس پر کسی قسم کی پیش رفت نہیں کی گئی ہے، مرکزی انجمن تاجران تربت نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران وقتاً فوقتاً موبائل فون نمبرز سے واٹس ایپ کے ذریعے دوکانداروں کو فون کر رہا ہے غریب کاروباری لوگوں کو فون کر کے پیسہ کامطالبہ کر رہا ہے کیونکہ ان فون کالوں کی وجہ سے تربت کے اکثر تاجروں میں تشویش پایا جارہا ہے اس سلسلے میں مرکزی انجمن تاجران تربت نے ایس ایس پی کچ، ڈپٹی کمشنر کیچ کی عدم موجودگی کی وجہ سے کمشنر مکران ڈویژن و دیگر متعلقہ افسران سے ملاقات کر کے انہیں آگاہ کیا ہے مہنگائی نے غریب دوکانداروں کو اپنے بچوں کیلئے 2وقت کی روزی روٹی کا حصول مشکل بنادیا ہے وہ اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے سر گرداں ہیں بلوچستان بالخصوص تربت کے حالات انتہائی دگرگوں اور مخدوش تھے اس وقت بھی کسی نے یہاں کے دوکانداروں سے تاوان طلب نہیں کیااب جب حالات کافی بہتر اورامن وامان کی صورتحال اطمینان بخش ہے ایسے حالات میں تاوان طلب کر کے دوکانداروں کو ہراساں کرنا سمجھ سے بالاتر اور انتظامیہ کیلئے سوالیہ نشان ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ ان عناصر کا فوری سراغ لگائے چیف سیکرٹری حکومت بلوچستان آئی جی ایف سی آئی جی پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسئلہ کا فور اًنوٹس لے اور تاجر برادری کو تحفظ دے بصورت دیگر مرکزی انجمن تاجران بلوچستان اس صورتحال میں تربت کیچ سمیت صوبے بھر میں غیر معینہ مدت کے لئے بھر پور احتجاج و مظاہرہ اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے گی۔
مہنگائی نےغریب دوکانداروں کواپنے بچوں کیلئے 2 وقت کی روزی روٹی کا حصول مشکل بنادیا ہے، عبدالرحیم کاکڑ

ٹیگز:
عبدالرحیم کاکڑ
