کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی اجلاس میں جمعیت کے رکن اسمبلی اصغر ترین نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ سیلاب اور بارشوں سے پشین کے زمینداروں کو کافی نقصان پہنچا ہے اس سلسلے میں ہم نے زمینداروں کی وزیراعلیٰ سے ملاقات بھی کرائی جس میں انہوں نے انہیں یقین دہانی بھی کرائی تھی کہ زمینداروں کے تین ماہ کے بجلی کے بل معاف کردیئے جائیں گے مگر اب تک یہ بل معاف نہیں کئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ پشین میں بجلی کے ساتھ گیس بھی غائب ہے لوگوں کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ بجلی دو فیز میں دی جارہی ہے جو کسی کام کی نہیں۔انہوں نے ڈپٹی اسپیکر سے استدعا کی کہ وہ جی ایم اور ایم ڈی سوئی گیس اور کیسکو کو طلب کریں پنجاب کے پی کے اور سندھ میں گیس دستیاب ہے جبکہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں لوگ گیس کیلئے احتجاج کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے جو وزیراعظم اور متعلقہ وزیر سے ملاقات کرے۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہاکہ گیس کا مسئلہ کسی ایک علاقے کا نہیں بلکہ پورے صوبے کا مسئلہ ہے اس پر صوبائی کابینہ کوئی لائحہ عمل ترتیب دے کر اپوزیشن لیڈر کو ساتھ لیکر اسلام آباد میں جاکر وہاں بیٹھ جائیں انہوں نے کہاکہ میں ایم ڈی کو طلب کرلوں گا مگر وہ یہاں آکر اپنا عذر پیش کریگا۔
پشین میں بجلی کے ساتھ گیس بھی غائب ہے لوگوں کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں، اصغر ترین

ٹیگز:
اصغر ترین
