کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر او سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہاہے کہ حقیقی آزادی مارچ کے لئے بلوچستان کا قافلہ مرکز کی ہدایات پر 18 نومبر بروز جمعہ جانے والا قافلہ وقتی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ 17 نومبر کو چیئرمین عمران کی قیادت میں مرکزی عہداداران کا اجلاس ہوا بعدازاں ازیں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور مرکزی جنرل سیکرٹری نے اجلاس کے متعلق میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ بروز ہفتہ 19 نومبر کو چیئرمین عمران خان لانگ مارچ کے حوالے سے خود بتائیں گے،بروز ہفتہ چیئرمین عمران خان کی ھداہت کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے قافلے کی روانگی کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے بلوچستان کی سینئر قیادت، عہداداران اور کارکنان کو ہدایات جاری کی ہے کہ حقیقی آزادی کے لئے اپنے تیاریاں پہلے سے بھی زیادہ تیز کریں آزادی مارچ کے تسلسل میں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ژوب کے طرح کامیاب جلسے کرینگے جو انشاء اللہ حقیقی آزادی میں صفہ اول کا کردار ادا کرے گا۔
حقیقی آزادی مارچ کے لئے بلوچستان سے جانے والاقافلہ وقتی طورپرملتوی کردیا گیا ہے، قاسم خان سوری

ٹیگز:
قاسم خان سوری
