کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کے چیئر مین میر اعجاز عظیم بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن جدت اور ٹیکنالوجی کا ایک نیا سفرشروع کررہاہے ویسے تو بلوچستان ٹیکنالوجی اور ترقی کے سفر میں ہمیشہ سے ہی پسماندہ رہا ہے۔ اور یہاں ترقی اور جدت کا سوچنا ہی محال ہے۔ مگر بلوچستان بورڈ اتنی جلدی ترقی کی اس منزل کو چھو لے گا۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے اس نظام کے تحت امتحانی عملے کی کارکردگی، موجودگی اور بروقت حاضری کی چیکنگ کو یقینی بنائے گی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے بدھ کے روز بورڈ آفسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چیئرمین بلوچستان بورڈ میر اعجاز عظیم بلوچ نے کہا ہے کہ اسکے ساتھ ساتھ جلد ہی بورڈ آن لائن مارکنگ کے نظام کو بھی متعارف کروا کر ٹیکنالوجی کے استعمال کی عمدہ مثال قائم کرے گا۔اور اس نظام کی بدولت نتائج کی جلد ترسیل ممکن ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کا یہ سفر سالوں نہیں بلکہ چند ماہ کی دن رات مخلصانہ جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ جس میں بورڈ کے تمام عملے کی کاوشیں شامل ہیں۔ چیرمین بلوچستان بورڈ میر اعجاز عظیم بلوچ نے مزید کہا کہ بہت جلد بلوچستان بورڈ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی بدولت تمام تر سہولیات گھر بیٹھے حاصل ہونگی۔ اب طلباء و طالبات نہ صرف گھر بیٹھے رجسٹریشن، مائیگریشن کروا سکیں گے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت کا جھٹکا ضرور لگے گا۔ اور یقین کرنا محال ہوگا کہ بہت جلد بلوچستان بورڈ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی بدولت تمام تر سہولیات گھر بیٹھے حاصل ہونگی۔ اب طلباء و طالبات نہ صرف گھر بیٹھے رجسٹریشن، اور مائیگریشن بھی کروانے کے ساتھ ساتھ۔ رزلٹ شیٹ وغیرہ بھی نکال سکیں گے۔اسکے علاوہ طلباء کے امتحانات کے دوران حاضری، اور پیپر ری چیکنگ کی درخواست وغیرہ کو بھی آن لائن سسٹم کی بدولت جلد نمٹایا جاسکے گا۔ اس موقع پر بورڈ کے دیگر آفسران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترقی کا یہ سفر سالوں نہیں بلکہ چند ماہ کی دن رات مخلصانہ جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ جس میں بورڈ کے تمام عملے کی کاوشیں شامل ہیں۔ خصوصاً اعجاز عظیم بلوچ صاحب کی اعلیٰ سوچ اور انکی جدت پسندانہ طبیعت کی بدولت بورڈ کے تمام معاملات میں شفافیت کی ایک نئی بلندی کو چھو رہی ہے۔ جوکہ بلوچستان جیسے صوبے میں سوچنا بھی ایک خواب لگتا ہے۔ بلوچستان کے طلبا و اساتذہ بورڈ کے اس نئے نظام کو متعارف کروانے پر اعجاز عظیم بلوچ صاحب اور انکی ٹیم کے بیحد مشکور ہیں۔ بلوچستان کے طلباء و اساتذہ بورڈ کے اس نئے نظام کو متعارف کروانے پر اعجاز عظیم بلوچ صاحب اور انکی ٹیم کے بے حد مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس پر یقین کرنا ایک خواب سا لگتا ہے۔ لیکن یہ سچ ہے اور اس کو سچ بنانے کا سہرا حال ہی میں بطور چئیرمین تعینات ہونے والی شخصیت محترم اعجاز احمد بلوچ صاحب کو جاتا ہے۔
بہت جلد بلوچستان بورڈ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی بدولت تمام تر سہولیات گھر بیٹھے حاصل ہونگی،چیئرمین بلوچستان بورڈ

ٹیگز:
چیئرمین بلوچستان بورڈ
