کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر بلوچستان کے طلباء کے مسائل کی تحقیقات کے لئے قائم کمیشن آج سے کوئٹہ کا تین روزہ دورہ کرینگے،کمیشن کے سربراہ سردار اخترجان مینگل کوئٹہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے بلوچستان کے طلباء کے مسائل کی تحقیقات کر نے کے لئے قائم کیا گیا کمیشن آج سے کوئٹہ کا تین روزہ دورہ کرینگے۔ کمیشن گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان کمانڈر 12کور سے ملاقاتیں کر نے کے علاوہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ کا دورہ، بلوچستان ہائی کورٹ میں وکلاء اور بلوچستان یونیورسٹی میں طلباسے ملاقاتیں کریگا، کمیشن چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر حکام سے بھی مشترکہ ملقات کریگا۔واضح رہے کہ کمیشن کے سربراہ سر دار اختر جان مینگل پیر کو کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جبکہ کمیشن کے اراکین میں سینیٹر میاں رضا ربانی، سینیٹر کامران مرتضیٰ، سینیٹر مشاہد حسین سید، رکن قومی اسمبلی اسد عمر، افراسیاب خٹک، ناصر محمود کھوسہ، علی احمد کرد، حفیظ الرحمن چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر عاصمہ فیض، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری انسانی حقوق، سیکرٹری سینیٹ شامل ہیں۔
بلوچستان کے طلباء کے مسائل کی تحقیقات کیلئے قائم کمیشن کل سے کوئٹہ کا دورہ کرینگے،وزیراعلیٰ بلوچستان،کمانڈر 12کور ،سی ٹی ڈی ودیگر حکام سے ملاقات بھی کرینگے

ٹیگز:
قائم کمیشن
