اوتھل(ڈیلی گرین گوادر)سی آئی اے حب سرکل پولیس کی کاروائی مکان میں چھپائی گئی 13 کلو چرس اور 10 کلو آفیون برآمد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کی ہدایت ڈی ایس پی سی آئی اے جمیل احمد باجوئی کی زیرنگرانی انچارج سی آئی اے حب سرکل عطاء اللہ نمانی نے اپنے ٹیم کے ہمراہ حب گلشن امیر آباد میں مکان پر چھاپہ مار کر 13 کلو کا چرس اور 10 کلو افیون برآمد کرکے دو ملزمان حسین بخش اور خالد کو گرفتار کرلیا ملزمان کے خلاف حب سٹی تھانہ میں مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش شروع کردی ہے۔
سی آئی اے حب سرکل پولیس کی کاروائی، مکان میں چھپائی گئی 13 کلو چرس اور 10 کلو آفیون برآمد، دو ملزمان گرفتار

ٹیگز:
سی آئی اے
