ریاض(ڈیلی گرین گوادر)سعودی عرب میں موسلا دھار بارشیں، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں جل تھل ایک ہوگیا۔ بیت اللہ شریف اور مدینہ منورہ میں بارش برسنے کے روح پرور مناظر سامنے آگئے۔سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں جمعہ کو کالی گھٹائیں خوب جم کر برسیں جبکہ مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں موسلا دھار بارش ہوئی۔
مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں باران رحمت برسنے سے روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے، زائرین نے خوشی کا اظہار کیا۔سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث موسم بھی خوشگوار ہوگیا، کہیں کہیں ہلکی ٹھنڈ بھی شروع ہوگئی۔

