خاران (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر رکن بلوچستان اسمبلی واجہ ثناء بلوچ نے نرسنگ کالج کا دورہ کیا اس موقع پر نرسنگ کالج کے اسٹاف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ پرنسپل نرسنگ کالج ڈاکٹر رفیق بلوچ نے نرسنگ کالج سے متعلق پیش رفت اور مسائل سے تفصیلی طور پر بریفنگ دی اس موقع پر ڈاریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر شیر احمد ملنگزئی، ڈی ایچ او محمد انور گولہ ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر محبوب بلوچ نومنتخب کونسلر خادم گواش میر شبیر احمد بادینی عرفان شیخ ریاض احمد نوتانی و دیگر بھی موجود تھے رکن واجہ ثناء بلوچ نے نرسنگ کالج کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نرسنگ ایک ایسا مقدس شعبہ ہے جس کی ضرورت ہر گاوں گلی اور کوچہ میں محسوس ہوتاہے اس سے پہلے ہماری ماں بہنیں زچکی کے دوران انتہائی تکلیف دہ صورتحال میں کویٹہ میں ریفر کئے جاتے تھے اور سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے وہاں پہنچنے سے پہلے زندگی کی بازی ہار جاتے ہمارے یہ بیٹاں اپنے قوم کے فخر ہیں لوگوں کی خوشی اور خوشحالی آپ سے وابستہ ہیں آپ ہی یہاں کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد ماں بہنوں کی اس تکلیف دہ صورتحال کو بہتر بناسکتے ہو نرسنگ کالج کے قیام کا مقصد بھی یہی تھا کہ میرے دور دراز کے ماں بہنوں کو گھر کی دہلیز پر صحت اور تندرستی کے سہولیات میسر ہو انہوں نے کہا کہ ہیلتھ اور ایجوکیشن میں کوئی سیاست اور سمجھوتہ قبول نہیں کیونکہ ایک سے ہمارے قوم کے مستقبل اور دوسرے سے زندگیاں وابستہ ہیں اس لیے لوگوں کو قوم کے مستقبل اور زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت کسی صورت نہیں دینگے آخر نرسنگ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر رفیق بلوچ نے نرسنگ کالج آمد اور دیگر مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی پر رکن صوبائی اسمبلی واجہ ثناء بلوچ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلی دفعہ دیکھ رہے ہیں کہ ثناء بلوچ خود اداروں کا وزٹ کرکے ان کے صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ہی ان کے مسائل کو بھی باریک بینی سے سنتے ہیں اور ان کی حل کے لیے زاتی دلچسپی لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم خاران کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ ہمیں ایسے مخلص اور دردمند نمائندہ ملاہے جو اپنے عوام کے ہر مسئلے کو نہ صرف میڈیا بلکہ اسمبلی فلور پر بھی مدلل انداز میں اجاگر کرتے ہیں
ہیلتھ اور ایجوکیشن میں کوئی سیاست اور سمجھوتہ قبول نہیں،واجہ ثناء بلوچ

ٹیگز:
واجہ ثناء بلوچ
