کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن کے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم پی اے ملک نصیر شاہوانی ،مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر میڈم شماہلہ اسماعیل ،آغا خالد دلسوز ضلع کوہٹہ کے سینیئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی نائب صدر طاہرشاہوانی ایڈووکیٹ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی کا بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن کے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ میں آکر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اس امر پر افسوس کا اظہار کرتی ہے کہ ڈاکٹرز روڈوں پر تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں اور حکومت ٹھس مس نہیں ہورہی۔ انہوں مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت فزیوتھراپسٹ کےمطالبات فوری تسلیم کرے۔
صوبائی حکومت فزیوتھراپسٹ کےمطالبات فوری تسلیم کرے،ملک نصیر شاہوانی

ٹیگز:
ملک نصیر شاہوانی
