کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید حسنین ہاشمی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی سے ریاست پاکستان کو نقصان پہنچ رہا ہے سیاسی اختلافات کو پارلیمنٹ اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہےے ،سیاسی قیادت سنجیدیگی سے ملکی حالات کی بہتری کے لئے آئندہ کا لا ئحہ عمل طے کرنے کے لئے قومی ڈائیلاگ کا آغاز کرے ۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ سید حسنین ہاشمی نے کہا کہافواج پاکستان کی قیادت کی جانب سے سیاست میں عدم مداخلت اور آئینی کردار ادا کرنے کا بیان حوصلہ افضاءاور انکے پیشہ ورفوج ہونے کا ثبوت ہے جو لوگ اس وقت فوج کے خلاف بیانات دے رہے ہیں انہیں چاہےے کہ وہ یہ سلسلہ فوری طور پر بند کر حکومت کے ساتھ بات چیت کے ذریعے سیاسی اختلافات کا حل نکالیں انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت معاشی اور سیاسی بحران کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ بیرونی چیلنجز سے نبر د آزما ہے ایسی صورتحال میں بعض سیاسی رہنماﺅں کی جانب سے قومی سلامتی اداروں کے خلاف زہر افشانی کا فائدہ براہ راست ملک دشمن عناصر کو پہنچ رہا ہے جس کی واضح مثال پاکستان مخالف ممالک کا میڈیا ہے جو ہمارے آپسی اختلافات کا فائدہ اٹھا کر اپنے منفی عزائم کو تقویت پہنچانے میں مصروف عمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک کے اندر انتشار پھیلنے کا خدشہ بڑھ رہا ہے اگر ایسی کوئی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو اسکی تمام تر ذمہ داری ان لوگوں پر عائدہوگی جن کے غیر سیاسی بیانات اور غیر سنجیدیگی کے باعث ملک سیاسی بحران کے بھنور میں پھنس چکا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی بحران کاحل مذاکرات میں ہے حکومت اور اپوزیشن کو چاہےے کہ وہ ملکی بہتری کے لئے مذاکرات کے میز پر آئیں اور گرینڈ نیشنل ڈائیلا گ کے ذریعے آئندہ عام انتخابات کے انعقاد سمیت تمام معاملات کو طے کریں۔
قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی سے ریاست پاکستان کو نقصان پہنچ رہا ہے،سید حسنین ہاشمی

ٹیگز:
سید حسنین ہاشمی
