کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی ہر پاکستانی کھلاڑی جیت کے لئے بھرپور کردار ادا کریگا،ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد پیش کر تاہوں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ سیمی فائنل میچ میں یادگار کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں کپتان بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم پاکستان نے ہر شعبہ میں بہترین کارکردگی دکھائی تمام ٹیم اور مینجمنٹ کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم پاکستان باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے یقین ہے کہ فائنل میں بھی ہر پاکستانی کھلاڑی جیت کے لئے بھرپور کردار ادا کریگا قوم کی دعائیں اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد پیش کر تاہوں،وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
