لاہور:ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں تماشائیوں کومحدود تعداد میں داخلے کی اجازت مل گئی فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا پی سی بی نے پہلے ہی ٹکٹوں کی فروخت کے لیے طریقہ کار تحت کرلیا ہے فیصلہ کیا گیا ہے کہ لیگ کے میچزکے دوران اسٹیڈیمز میں 20 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی ایونٹ 20 فروری سے 22 مارچ تک کراچی اور لاہور میں جاری رہے گا۔
فیصلے کے مطابق اب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کُل 7500 جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کُل 5500 تماشائی ٹکٹیں حاصل کرکے اسٹیڈیم میں بیٹھ کرلائیو ایکشن سے محظوظ ہوسکیں گےاس دوران دونوں ادارے، این سی اوسی اورپاکستان کرکٹ بورڈ، مشترکہ طور پرصورتحال کا مسلسل جائزہ لیتے رہیں گے، جس کے بعد غورکیا جائے گا کہ آیا تین پلے آف میچز اور فائنل کے لیے تماشائیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے یا نہیں۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے این سی او سی کو ایک تفصیلی بریفنگ دی تھی، جس میں واضح کیا گیا تھا کہ ایونٹ کے منتظمین اور پی سی بی، میچز کے دوران اسٹینڈز میں بیٹھے تماشائیوں سےحکومت کی جانب سے تیار کردہ کوویڈ 19 پروٹوکولز اور سماجی فاصلے کی ہدایات پر مکمل عمل کروائیں گے۔اب جبکہ این سی او سی نے لیگ کے دوران تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے دی ہے تو پی سی بی اپنی ٹکٹنگ پالیسی کا اعلان جلد کردیا جائے گا
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ وہ این سی او سی کے مشکور ہیں کہ جنہوں نےمداحوں کو اسٹیڈیم میں بیٹھ کر براہ راست میچ دیکھنے کی اجازت دینے پر پی سی بی پراعتبار کیا، یہ پی سی بی کی بطور ادارہ کوویڈ 19 پروٹوکولز کی پاسداری کا منہ بولتا ثبوت ہےچیئرمین پی سی بی نے کہاکہ فینز کرکٹ بورڈ کا اثاثہ ہیں اور ان کی محدود تعداد میں بھی اسٹیڈیم آمد ایونٹ کو چار چاند لگا دے گی، انہیں معلوم ہے کہ محددتعداد میں داخلے کی وجہ سے ہر فین تو اسٹیڈیم میں نہیں آسکتا مگر ان کی محدود تعداد میں موجودگی بھی ایک مثبت اوردرست فیصلہ ہے۔

