پشاور (ڈیلی گرین گوادر) پشاور میں تھانہ پشتخرہ کی حدود میں جائیداد کے تنازع پرفائرنگ سے قومی وطن پارٹی کے رہنما منظور خلیل سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔تھانہ پشتخرہ کی حدود سفید ڈھیری میں رشتہ داروں کے درمیان جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے.
حکام کے مطابق فائرنگ سے مرنے والوں میں قومی وطن پارٹی کے رہنما منظورخلیل اور ان کا بھائی شامل ہے جبکہ مخالف فریق سے بھی ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دیے۔ پولیس نے ابتدائی شواہد اکٹھے کرلئے جبکہ ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جائے گی۔

