صحبت پور(ڈیلی گرین گوادر)صحبت پور پولیس تھانہ صحبت پور کی کاروائی موبائل کی دکان سے ڈکیتی کے ملزم کو گرفتار کرکے مسروقہ موبائل اور ڈکیتی کی واردات میں استعمام ہونے والی موٹرسائیکل برآمدکرلی۔تفصیلات کے مطابق ایس پی صحبت پور سجاد حیدر ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 31 اکتوبر 2022 کی شب مین روڈ پر قائم ونیت موبائل شاپ سے نامعلوم چور چھت توڑ کر داخل ہوئے اور دکان سے نئے پرانے قیمتی موبائلز،موبائل بیڑیز اور میموری کارڈز ودیگرسامان چرا کر لے گئے تھے۔ جس پر ایس ایچ او سٹی تھانہ صحبت پور حاجی مولاداد کنرانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا۔اور مانجھی پور سے ملزم زیب کھوکھر کو مسروقہ سامان سمیت گرفتارکرلیااور چوری کی واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی برآمد کرکے ملزم کے خلاف صحبت پور تھانہ میں مقدمہ درج کرلیاہے۔ملزم سے مزیدتفتیش پولیس کررہی ہے اس موقع پر ہندوپنچائت کے صدر بھگوان داس۔سنجیگیہی اجیت کمار ہریش کمار،لتیش کمار،مرلی لعل ودیگر نے ایس پی صحبت پور سجاد حیدرترین اور ایس ایچ او سٹی صحبت پور مولادادکنرانی کو ہار پہنائے اور پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کااظہارکیا۔اس موقع پر ایس پی صحبت پور سجاد حیدر ترین نے ایس ایچ او اور اسکی ٹیم کی بہترین کارکردگی پر انہیں انعام اور سرٹیفیکیٹ دینے کااعلان کیااور پولیس ٹیم کو بہترین کارکردگی دکھانے پر شاباش دی۔
صحبت پور، پو لیس کی کاروائی موبائل کی دکان سے ڈکیتی کے ملزم گرفتار مسروقہ موبائل موٹرسائیکل برآمد

ٹیگز:
صحبت پور
