اوستہ محمد(ڈیلی گرین گوادر)اوستہ محمد میں گزشتہ شب سٹی پولیس تھانہ کی حدود قربان کالونی میں نامعلوم چور رات کے وقت ہندو تاجر سیٹھ پریم چند کے دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان اور نقدی چوری کر کے فرار اوستہ محمد کی انجمن تاجران،تاجر برادری،سیاسی و سماجی اور عوامی حلقوں نے سٹی میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ آئی جی پولیس بلوچستان،ڈی آئی جی نصیرآباد ڈویڑن اور ایس ایس پی جعفرآباد اور ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد و دیگر حکام بالا اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چوری شدہ سامان برآمد کیا جائے۔
اوستہ محمد میں چوروں نے دکان لوٹ لی

ٹیگز:
اوستہ محمد
