مستونگ (ڈیلی گرین گوادر)جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسراج الحق کہا کہ ملک میں شور شرابا ہے حکمرانوں کے درمیان لڑائی ہے پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی لڑائی مارشل لاء کا راستہ ہموار کررہاہے حکمرانوں نے آئین و قانون کی بالادستی و جمہوریت کے تسلسل کیلئے بیٹھ کر مسئلہ حل نہیں کیا تو مارشل لاء لگ جائے گا ملک میں مارشل لاء لگنے سے یہ سب جیلوں میں ہونگے ملک و عوام کی ترقی میں کرپشن زدہ سیاست دان رکاوٹ ہے کرپشن زدہ سیاست دان نہیں ہے بلکہ یہ جائیداد بنانے والے لوگ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی مستونگ کے زیر اہتمام چکل ہارون میں منعقدہ رحمت اللعالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کانفرنس سے مولاناجمشید، صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی صوبائی نائب امیر مولانا عبد الکبیر شاکر مستونگ کے امیر حافظ خالد الرحمن شاہوانی، مولانا خلیل الرحمن شاہوانی کوئٹہ کے امیر نورعلی، نوشکی کے امیر حافظ اسماعیل مینگل، مولانا عبدالواسع قلندرانی، انجینئر جمیل کرد، مطیع اللہ مینگل و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، مگر یہاں کے لوگ روزگار کیلئے باہر جانے پر مجبور ہے بلوچستان کے لوگوں کو ظالم جابر سرداروں، نام نہاد سیاست دانوں و حکمرانی کرنے والوں نے پسماندہ رکھا اس ملک پر 75 سالوں سے انگریز کا قانون رائج ہے ملک میں امریکہ، یہودی، مخلوط نظام تعلیم، عریانی کا نظام مسلط ہے اس نظام کا خاتمہ امام سمیت ضروری ہیں، ہمارے عدالتوں میں امیر اور غریب کیلئے الگ الگ قانون ہیعدالتیں مخصوص لوگوں کیلئے آدھی رات کو کھلتے ہے، عام لوگوں کیلئے نہیں عدالتوں میں انصاف نہیں جماعت اسلامی ججز کے ہاتھ میں انگریز کی کتاب کے بجائے قرآن دیکھنا چاہتے ہے۔عمران خان پر حملے کی مزمت کرتے ہیں واقعے کی سپریم کورٹ ازخود تحقیقات کرے اور اصل حقائق بائیس کڑور عوام کے سامنے لائے، پنجاب میں حکومت پی ٹی آئی کی ہے پولیس ادارے سب انکے ہے انکے اپنے حکومت میں اتنا بڑا واقعہ رونما ہواحکومت اپنے سابق وزیراعظم وزرا اعلٰی و وزرا سینیٹرز اور رہنماؤں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی تو 22کروڑ عوام کو کیسے تحفظ فراہم کرینگیپی ٹی آئی رہنماؤں کا کہناہیکہ انہیں سازش کا پہلے سے معلوم تھا کہ حملہ ہو گاتو انھوں نے حملہ اور سازش ناکام کیوں نہیں بنایا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ مدارس دین اسلام کے قلعے ہیں، دینی مدارس علوم نبوی کے مراکز ہیں، یہاں مجاہدین اسلام، قرآن و حدیث کے علماء امت مسلمہ کے محافظیں تیار ہونگے، یہاں کفر اور اہل کفر کا مقابلہ کرنے والے تیار ہونگے، لوگوں کے دلوں کو اللہ کی نور سے منور کرنے والیخفاس تیار ہونگے، یہاں قیادت ہوگی جس کی عالم اسلام کو ضرورت ہے، یہاں وہ لیڈر شپ تیار ہوگی جس کی اس وقت ملک کو اشد ضرورت ہیں، مدارس جہاں بھی ہے وہ ہمارے ہیں، ہم تعاصب اور مسلکوں سے بالاتر ہیں، ہمارے مدرسے کی خصوصیت ہیکہ یہاں کسی مسلک کی تعلیم نہیں دی جاتی،یہاں لوگوں کو اللہ کی بندگی اور رسول ص کی اطاعت کی تعلیم دی جاتی ہیں آئیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، انھوں نے کہاکہ اس ملک پر جنرلوں نے حکومت کی پیپلزپارٹی،مسلم لیگ ن پی ٹی آئی مولوی صاحبان نے حکومت کی اور کئی سالوں سے حکومت کررہیہیں ان کی حکومت میں لوگوں کو انصاف،عدل، مشکلات سے نجات نہیں ملی، یہاں روایتی نظام ہے چہرے بدلتے ہیں سب نے انگریز کی نظام کو سینے سے لگایاہیں۔انھوں نے کہاکہ گوادر کے لوگوں پر ظلم ہورہا ہیں، وہ اپنے حقوق کی جدوجہد کررہیہیں، بلوچستان وسائل سے مالا مال ہے مگر یہاں کے لوگوں کے بچے بھوکے سوتے ہیں اور روزگار کیلئے باہر جانے پر مجبور ہیں، ہم جانتے ہے کہ آپ کے وزراء کے کراچی اسلام آباد میں پراپرٹی اور کاروبار ہے وہ کبھی کبھار یہاں دکھائی دیتے ہے، اور جب الیکشن کا اعلان ہو تو آپکے گلی کوچوں میں نظر آتے ہیں,انھوں نے کہا کہ آپ کے ترقی و خوشحالی میں کوئی باہر کا دشمن رکاوٹ نہیں ہیں بلکہ آپ کے ترقی کے راہ میں سیاسی بغلے رکاوٹ ہیں، یہ سیاست دان نہیں ہیں۔ سیاست دان ایک لیڈر، اس کا ایک نظریہ ہوتا ہے ایک اصولی کردار ہوتی ہیں، جبکہ ان لوگوں کا ایک ہی نظریہ ہیکہ حرام ہو حلال ہو کسی بھی طریقے اقتدار میں پہنچے اور پراپرٹی میں اضافہ کریں اور بینک بیلنس بڑھائے اور حرام کا پیسہ جمع کرکے آئندہ کے الیکشن میں حصہ لیں، عوام ایسے لوگوں سے بچیں اور انہیں مسترد کریں۔
پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی لڑائی مارشل لاء کا راستہ ہموار کررہاہے،سراج الحق

ٹیگز:
سراج الحق
