کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی فائرنگ کے تبادلے میں دو سیکورٹی اہلکار شہید چار دہشتگرد ہلاک اسلحہ گولہ بارود برآمد۔ پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 30اکتوبر کو ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کمان پاس کے مقام پر سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کی خفیہ اطلاع ملنے پر آپریشن کا آغاز کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے کو کلیئر کرنے کے لئے مشتبہ مقام کے قریب سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اتارا گیا اور دہشتگردوں کو گھیرے میں لیا گیا جس پر دہشتگردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سپاہی شفیع اللہ اور سپاہی محمد قیصر شہید جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 4دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، آئی ای ڈیز برآمد کرلی گئیں جبکہ علاقے میں موجود دہشتگردوں کی گرفتار ی کے لئے کلیئر نس آپریشن جاری ہے۔
ہرنائی ،شاہرگ میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی ،فائرنگ کے تبادلے میں 2 سیکورٹی اہلکار شہید ،چار دہشتگرد ہلاک

ٹیگز:
ہرنائی
