لاہور(ڈیلی گرین گوادر) لانگ مارچ میں جاں بحق صحافی صدف نعیم کی نمازجنازہ لاہور اچھرہ میں ادا کی گئی، تدفین بھی کردی گئی۔ مرحوم صحافی کے شوہر نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا۔ ورثا کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے 50، 50 لاکھ امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان زمان پارک سے مرحومہ صحافی صدف نعیم کے گھر پہنچے۔ عمران خان نے مرحومہ کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے اظہارِافسوس کیا، پرویز الہٰی نے کہا دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔صدف نعیم گزشتہ روز لانگ مارچ کی کوریج کے لیے کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی تھیں۔

