اوتھل(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی،ایل پی جی ٹینکر میں چھپائی گئی 18177کلو گرام چھالیہ اور 16677 پیکٹ انڈین گٹکا برآمد کر کے 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔پکڑی جانے والی چھالیہ اور انڈین گٹکا کی مالیت تقریبا26.51 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ہمہ وقت کوشاں اور مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔پاکستان کوسٹ گارڈز کے پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ لسبیلہ کے علاقے وندر سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اشیاء اسمگلنگ ہونے کا خدشہ ہے،جسکو مد نظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کئے۔ لسبیلہ کے ساحلی علاقے وندر کے قریب واقع ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر گوادر سے کراچی جانے والے ایک مشکوک ایل پی جی ٹینکر سے دوران چیکنگ 18177کلو گرام چھالیہ اور16677پیکٹ انڈین گٹکا برآمد کر کے 2افرادکو حراست میں لے لیا گیا۔ پکڑی جانے والی چھالیہ اور انڈین گٹکا کی مالیت تقریبا26.51 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ حراست میں لئے گئے اسمگلرز سے مزید تفتیش جا ری ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت کوشاں اور مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔
پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی بھاری مقدار میں منشیات بر آمد،2افراد کو حراست میں لے لیا گیا

ٹیگز:
پاکستان کوسٹ گارڈز
