کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے چمن میں ملزم کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل حبیب الرحمٰن کو خراج تحسین پیش کیاہے۔ مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کرنے والے کانسٹیبل حبیب الرحمٰن جیسے فرض شناس اہلکار و افسران محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ مشیر داخلہ میر ضیاء نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چمن سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔مشیر داخلہ نے ہدایت کی کہ ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ مشیر داخلہ میر ضیاء نے متعلقہ حکام کو کانسٹیبل حبیب الرحمٰن کے لواحقین سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
حبیب الرحمٰن جیسے فرض شناس اہلکار و افسران محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں،میر ضیاء اللہ لانگو

ٹیگز:
میر ضیاء اللہ لانگو
