کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کا سیشن کورٹ واقعے سے متعلق ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں صدر ملک عابد کاکڑ ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈوکیٹ نائب صدر کوئٹہ محمد عباس کاکڑ ایڈوکیٹ،نائب صدر سریاب جہانزیب مری ایڈوکیٹ نائب صدر کچلاک سید نصیب اللہ آغا ایڈوکیٹ، جوائنٹ سیکریٹری ملک آحمد بلال کاکڑ ایڈوکیٹ، فنانس سیکریٹری عبداللہ شیرانی ایڈوکیٹ، اور لائبریری سیکرٹری اسداللہ اچکزئی ایڈوکیٹ نے شرکت کی۔کابینہ نے اپنے ایک مذمتی بیان میں سیشن کورٹ کوئٹہ کے سامنے فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ اس وقت پرائیویٹ گن مینوں کے شکنجے میں ہے جسکی وجہ سے کوئٹہ کے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے حالانکہ بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود پرائیویٹ گن مینوں کی جانب سے اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ حکومت وقت کے لئے سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت وقت ہائیکورٹ کے احکامات پر فوری طور پر عملدرآمد کرائے کچہری اور سیشن کورٹ کے سامنے پرائیویٹ گن مینوں پر فوری طور پر پابندی عائد کردی جائے بصورت دیگر سخت سے سخت احتجاج کریں گے۔
کچہری اور سیشن کورٹ کے سامنے پرائیویٹ گن مینوں پر فوری طور پر پابندی عائد کردی جائے،کوئٹہ بار ایسوسی ایشن

ٹیگز:
بار ایسوسی ایشن
