کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان بار کونسل نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سبی کے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سبی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا سبی بینچ کو ریگولر کرنا کا مطالبہ ان کا آئینی حق ہے اور عرصہ دراز سے سبی کے وکلاء بینچ کو ریگولر کرنے کیلئے احتجاج پر ہیں لیکن تاحال بینچ کو ریگولر نہیں کیا گیا۔بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل نے ہمیشہ سبی بینچ کو ریگولر کرنے کیلئے سبی نصیرآباد کے وکلاء کے ساتھ تعاون کیا پے اور آئندہ بھی ان کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔بیان میں کہا کہ سبی تربت خضدار اور لورالائی بینچ کو ریگولر کرنے کیلئے بلوچستان بار کونسل نے ملک گیر وکلاء کانفرنس بلایا تھا اور آئندہ بھی بار ایسوسیشن کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل سبی ہائیکورٹ بار کے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 26۔27۔ 28 اکتوبر کو سبی کے وکلاء کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور بلوچستان بار کونسل کی جانب سے28 اکتوبر بروزجمعہ کو سبی ھائی کورٹ بار ایسوسیشن کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔
سبی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا سبی بینچ کو ریگولر کرنے کا مطالبہ ان کا آئینی حق ہے، بلوچستان بار کونسل

ٹیگز:
بلوچستان بار کونسل
