کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی مشیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے اقوام متحدہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے اہم مقاصد میں دنیا بھر میں قیام امن کیلئے اقدامات اور کرہ ارض کو رہنے کے قابل بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ جس کیلئے پاکستان نے ہمیشہ سے اقوام متحدہ کے بحثیت ذمہ دار رکن کے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے اور بلخصوص امن مشنزکیلئے ہراول دستے کا کردارادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا بھر کے امن دستوں کی کاوشوں کا اعتراف کر کے انہیں بہترین انداز میں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن، ترقی،انسانی حقوق اور سب کے لئے مواقع وہ اقدار ہیں جواقوامِ متحدہ کی قوت ہیں جس کیلئے پاکستان کے امن مشنز کے کئی بہادر سپوت خطرناک اور خطوں میں امن و استحکام کی بحالی کے لئے جام شہادت نوش کیا شہید ہونے والے بہادرافسروں اورجوانوں کی امن کی راہ میں قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی مشیرداخلہ میر ضیاء کا کہنا تھا کہ پاکستان یو این امن مشنز میں مستقل طور پر تعاون کرنے والے ممالک میں سب سے بڑا اور مؤثر ملک رہا ہے اورمختلف خطوں میں امن کے لیے اب تک 24 افسران سمیت 157 پاکستانی جوان اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ خطے میں دیرپاامن مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے بغیر ممکن نہیں۔ پاکستان نے ہمشیہ امن کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اور بھارت کا کشمیر سے جارحانہ رویہ خطے میں امن کیلئے خطرناک ہے مقبوضہ جموں وکشمیر میں مودی سرکار نے امن کی تمام کوششوں کوسبوتاژ کیا جبکہ عالمی امن کی تاریخ پاکستان کے سنہرے کردار کے بغیر ادھوری ہے۔
عالمی امن کی تاریخ پاکستان کے سنہرے کردار کے بغیر ادھوری ہے،میر ضیاء لانگو

ٹیگز:
میر ضیاء لانگو
