چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو کرپٹ پریکٹسز کا مجرم قرار دیا ہے، عمران خان اب نااہل ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ اپنے سیاسی مخالفین کی مبینہ کرپشن کے بارے میں جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں نااہل کیے جانے پر عمران خان کے حوالے سے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے میں کہا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے لہذا ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے۔
عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے : بلاول بھٹو زرداری

ٹیگز:
عمران
