بولان(ڈیلی گرین گوادر)ڈھاڈر پولیس منشیات فروشوں کے خلاف سر گرم، 120 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد،منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی مہم کے تحت جاری ہے نوجوان نسل کے دشمنوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کا سلسلہ جاری رہے گا، ایس ایس پی کچھی محمود احمد نوتیزئی کی پولیس آفیسران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو۔آئی جی پو لیس بلوچستان کی منشیات کے خلاف خصوصی مہم کے تحت ڈی آئی جی نصیرآباد رینج عبدالحئی عامر بلوچ،ایس ایس پی کچھی محمود احمد نوتیزئی کی خصوصی ہدایت پر زیر نگرانی ڈی ایس پی ایس ڈی پی او ڈھاڈر بلک شیر مری اور ایس ایچ او ڈھاڈر نذیر احمد سیال نے اپنی ٹیم ایس آئی شوکت علی،اے ایس آئی علی نواز ابڑو،مقبول احمد ابڑو،مولا بخش ابڑو محمد سلیم ابڑو ممتاز علی ابڑو ہیڈ کانسٹبل محمد شریف پہوڑ کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر نزد بولان وئیر نیشنل ہائی وے پر کوئٹہ سے آنے والی پک اپ کو روک کر دوران چیکنگ پک اپ کے خفیہ خانوں سے اعلی کوالٹی کی 120 کلو گرام پختہ چرس برآمد کر کے ملزم مقیم خان ولد اللہ داد قوم لاشاری سکنہ جیکب آباد کو گرفتار کرلیا مزید تفتیش ڈھاڈر پولیس عمل میں لا رہی ہے دریں اثناء پولیس تھانے میں مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی کچھی محمود احمد نوتیزئی نے کہا کہ انسداد منشیات مہم کے تحت ڈھاڈر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے پولیس سماج کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لارہی ہے ڈھاڈر کبھی میں منشیات کی لت کو ختم کرنے کے ساتھ بدامنی پہلانے والے عناصر کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائیگا سماج دشمن عناصر علاقے کے خیر خواہ نہیں جنکی تمام مزموم مقاصد کو خاک میں ملایا جائیگا
ڈھاڈر، پولیس منشیات فروشوں کے خلاف سرگرم، 120 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد ملزم گرفتار

ٹیگز:
چرس برآمد 1ملزم گر فتار
