کراچی(ڈیلی گرین گوادر) شہر قائد میں ضمنی انتخاب کے دوران ملیر کے پولنگ اسٹیشن پر حملے میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار زخمی ہوگئے۔ کراچی این اے 237 ملیر میں قائم ایک پولنگ اسٹیشن پر حملے دوران پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفاری کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس میں وہ زخمی ہوگئے۔ انہیں قریبی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔
تحریک انصاف نے الزام عائد کیا ہے کہ بلال غفار کو ملیر غازی گوٹھ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔زخمی رہنما بلال غفار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سلیم بلوچ نے مجھ پر سب سے پہلے حملہ کیا، مجھے دھکا دے کر زمین پر گرایا، ان کے 10 سے 15 ساتھیوں نے مجھے اینٹیں ماریں، مجھ پر پولیس کی موجودگی میں پی پی والوں نے حملہ کیا لیکن پولیس نے میری کوئی مدد نہیں کی۔

