کراچی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس نورمحمد مسکانزئی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر ایک دفعہ پھر بلوچستان میں اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے افراتفری پھیلانے کے لئے سرگرم ہو چکے ہیں،سیکورٹی ادارے اور بلوچستان کے عوام انکے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ یہ با ت انہوں نے ہفتہ کو اپنے جاری کردہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف حکومت بھرپور ایکشن لے کر انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے سابق چیف جسٹس مرحوم نور محمد مسکانزئی کے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے۔انہوں نے نور محمد مسکانزئی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے صوبے مین عوام کو انصاف کی فراہمی عدالتوں کو وسعت دینے کے لئے بہترین کام کیا ہے اللہ پاک سے دعا ہے مرحوم نور محمد مسکانزئی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب عطا فرمائے۔نواب ثناء اللہ خان زہری نے مستونگ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کی ضیائع پر گہرے دکھ و افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ملک دشمن عناصر ایک دفعہ پھر بلوچستان میں اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے افراتفری پھیلانے کیلئے سرگرم ہو چکے ہیں،نواب ثناء اللہ زہری

ٹیگز:
نواب ثناء اللہ زہری
