کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبائی حکومت صوبے کے تعلیم بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے،بلوچستان کی تاریخ میں موجودہ صوبائی حکومت میں سب سے زیادہ روزگار نوجوانوں کو ملا ہے اور صوبے کے اساتذہ، پیرامیڈیکس سمیت مختلف محکموں کے ملازمین کے جائز مطالبات کوحل کیا ہے فزاتھرپسٹ کیلئے روزگارکے مواقع فراہم کرنے کیلئے بھی اقدامات کرینگے اور اس سلسلے میں وزیراعلیٰ بلوچستان کو فزاتھراپسٹ کے مسائل سے آگاہ کرینگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے فزاتھراپسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ریڈزون میں دئے گئے دھرنا کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔فزاتھراپسٹ ایسوسی ایشن نے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کو اپنے مطالبات پیش کئے جنہیں سنیئر صوبائی وزیر نے غور سے سننے اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ وہ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ بات کرکے انہیں روزگار کے مواقع پیداکرنے کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے۔سنیئر صوبائی وزیر نے بات چیت چیت کرتے ہوئے کہاکہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے تاہم احتجاج سے قبل بات چیت کے زریعے مسئلے مسائل حل کرنے پر زور دیا۔سنیئر صوبائی وزیر نے کہاکہ موجود ہ حکومت عوام اور مزدور دوست حکومت ہے جتنے مسائل موجودہ حکومت نے ملازمین کے حل کئے ہے کسی دور حکومت میں حل نہیں کئے گئے،صوبے کے ہزاروں لوگوں کو میرٹ پر روزگار دیا ہے اور اب حکومت بلوچستان نے تمام محکموں کے خالی اسامیوں پر تعیناتیوں کا فیصلہ کیا ہے جس پر عمل درآمد ہورہاہے آئے روز مختلف محکموں میں خالی اسامیوں کے اشتہارات مشتہر کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں سب سے بڑا مسئلہ روزگار کا ہے اور موجودہ حکومت کی اولین ترجیحی ہے بھی یہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعلیم بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے فزاتھرپسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی جانب سے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کا دھرنے آمد اور انکے مسائل غورسے سننے اور حل کرنے پرانکا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کو فزاتھراپسٹ کے مسائل سے آگاہ کرینگے،حاجی نورمحمد دمڑ

ٹیگز:
حاجی نورمحمد دمڑ
