کراچی(ڈیلی گرین گوادر)کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس ہفتہ کی صبح بند رہی ۔صارفین کے مطابق گلستان جوہر، ڈیفنس اور ناظم آبادمیں موبائل نیٹ ورکس بند ہیں۔اس کے علاوہ ملیر، صدر اور ٹاور سمیت کئی علاقوں میں بھی صارفین نیٹ ورکس بند ہونے کی شکایات کررہے ہیں۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ موبائل نیٹ ورکس بند ہونے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند

ٹیگز:
موبائل فون سروس
