کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جامعہ بلوچستان کے بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا 164واں اجلاس جامعہ کے کانفرنس ہال میں جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر شفیق الرحمان کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں جامعہ کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عین الدین آغا، ڈین فیکلٹیز، سینئر اساتذہ، جامعہ کے رجسٹرار سمیت بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی، تحقیقی سرگرمیاں اور جامعہ کے مختلف معاملات زیر غور لائے گئے۔ جس میں اعلیٰ تعلیم، جدید تحقیق کے حصول، ایم فل، پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز، کارکردگی رپورٹ، داخلہ پالیسی، امتحانات کا طریقہ کار، مستقبل کے تعلیمی منصوبے سمیت ایک پی ایچ ڈی اور بائیس ایم فل اسکالرز کو ڈگری ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیااور مختلف فیصلے کئے گئے۔وائس چانسلر نے اس موقع پر کہا کہ مثبت عملی اور تبدیلی کے آغاز میں کچھ مشکلات درپیش آئے ہیں۔ مگر جس کے مستقبل میں دور رس نتائج اخذ کئے جائیں گے۔اور جامعہ انہیں اصولوں پر کار بند رہتے ہوئے جامعہ کو ترقی سے ہمکنار کرنے سمیت طلبہ کو معیاری اور مارکیٹ سے مطابقت رکھنے والے عملی و تحقیقی مواقع مہیا کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہیں۔ اور ضرورت اس امر کی ہے کہ پیداواری وسائل کو فروغ دیا جائے اور کار آمد تحقیقی تجربات کو ادارے کی ترقی اور شعبہ جات کی بہتری کے لئے برو ئے کار لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کابینہ معاشرے میں بڑی اہمیت کا حامل ہے اور وہی استاد مقاصد کے حصول کو ممکن بناسکتا ہے جو طلبہ کو معیاری تعلیم اور بہتر مستقبل کی جانب راغب کرنے سمیت معاشرے میں کارآمد اور زمہ دار شہری بناتے ہیں۔
طلبہ کو معیاری تعلیم اور بہتر مستقبل کی جانب راغب کرنے سمیت معاشرے میں کارآمد اورزمہ دار شہری بناتے ہیں، ڈاکٹر شفیق الرحمان

ٹیگز:
ڈاکٹر شفیق الرحمان
