کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں وبائی امراض پھیلنے کا سلسلہ جا ری،مختلف بیما روں کے مزید 5429کیسز رپورٹ۔ محکمہ صحت بلو چستان کے جا ری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے بلو چستان کے سیلاب سے متاثرہ علا قوں نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور، جھل مگسی، سبی،کچھی میں ملیریا کے1918، سانس کے امراض کے896، جلد کے امراض کے554، اسہال کے325، ہیضہ کے525،ٹائیفائیڈکے162، آنکھوں کے انفکیشن کے136جبکہ بلڈ پر یشر، شوگر سمیت دیگر امراض کے905کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے سیلا ب متاثرہ علا قوں میں 13میڈیکل کیمپس لگائے گئے جن میں 5429افراد کو طبی سہو لیات فراہم کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف امراض کے50ہزار 2سو 95 کیسز رپورٹ ہو ئے۔
بلوچستان میں وبائی امراض پھیلنے سے مختلف بیما روں کے مزید5429کیسز رپورٹ

ٹیگز:
وبائی امراض
