خضدار(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کی زیر صدارت لیویز پولیس ایف سی اور دیگر قانون نافذ اداکرنے والے اداروں کی مشترکہ میٹنگ۔خضدار میں بارہ ربیع الاوّل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے اجتماعات کو سیکورٹی فراہم کرنے اور قیام امن کے لئے موثر اقدامات کرنے کا فیصلہ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر خضدار جہانزیب نور شاہوانی اسسٹنٹ کمشنر وڈھ محمد اقبال ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد زمان ڈی ایس پی سٹی خضدار میانداد عمرانی ایف سی آفیسر طلحہ ایس ایچ او خضدار سٹی محمد افضل زہری انسپکٹرشربت خان عمرانی تحصیلدار منیراحمد مغل میونسپل کارپوریشن خضدار کے انجینئر ہدایت اللہ زہری ڈی ایچ او خضدار بشیراحمد بنگلزئی ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال خضدار سعیداحمد شاہوانی سینئر سپرنٹنڈنٹ عبدالنبی شیخ لیویز لائن آفیسر نوراحمد زہری محمد صدیق شیخ ودیگر اداروں کے نمائندوں اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ خضدار میں امن کی فضاء کو برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے جس طرح ماضی میں سیکورٹی اداروں نے فریضہ سمجھ کر قیامِ امن کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائے تھے اب بھی وہ ویسے ہی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے اور ربیع الاول کی اجتماعات اور جلوسوں کو سیکورٹی فراہم کرکے امن برقرار رکھنے میں اپنا کردار نبھائیں گے۔ اجلاس میں بارہ ربیع اوّل کے جلوس کے روٹس کا تعین اور دکانداروں کو ہدایات بھی جار ی کی گئی۔ اجلاس کے شرکاء نے قیام امن کو برقرار رکھنے کے لئے اپنے تجاویز بھی دیئے۔
خضدارمیں امن کی فضاء کو برقراررکھنا سب کی ذمہ داری ہے، محمد الیاس کبزئی

ٹیگز:
محمد الیاس کبزئی
