نواب شاہ: حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث بند ہونے والے ریلوے آپریشن کو جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے۔کراچی سے لاہور اور پشاور جانے والی دو مسافر ٹرینوں کو آج سے بحال کردیا گیا ہے جس کے بعد کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس نواب شاہ ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی ہے۔
نواب شاہ ریلوے اسٹیشن ماسٹر کے مطابق 5 اکتوبرسے کراچی ایکسپریس، پاک بزنس اور قراقرم مسافرٹرینیں بھی بحال کردی جائیں۔پاکستان ریلوے کے افسران چار ماہ کے ٹریول اور ڈیلی الاؤنسز نہیں لیں گے، خواجہ سعد رفیق واضح رہے کہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث 26 اگست سے اپ اور ڈاؤن ٹریک کو بند کردیا گیا تھا۔

