کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سلیمانخیل ویلفیئر آرگنائزیشن کے رہنماوں ملک عمرخان سلمانخیل،مرکزی صدر اسلام آزاد،ڈاکٹر عبداللہ، ظریف خان بڑیچ،شمس خان،ملک نیک محمد خان،حاجی محبوب شاہ،حاجی ملک دلبر،انجینئر احمد اللہ سلمانخیل نے کہا ہے کہ سلمانخیل قبائل نے پاکستان کے دفاع کیلئے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے لیکن کچھ عناصرسلمانخیل قوم کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں جس کی ہم کسی صورت اجازت نہیں دیں گے، قوم کو چاہئے کہ وہ اپنے نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں کیونکہ کل انہی نوجوانوں نے بڑے ہوکر قوم کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔ یہ بات انہوں نے سلمانخیل ویلفیئرآرگنائزیشن کے زیراہتمام مقامی ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ سلمانخیل ویلفیئر آرگنائزیشن کا قیام قوم کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عمل میں لایا گیا ہے جو بلا رنگ و نسل قوم کی خدمت پریقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سلیمانخیل قوم کواسوقت بہت سے مسائل درپیش ہیں جن کے حل کیلئے قوم سلیمانخیل ویلفیئر آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم پر متحد ہوکر جدوجہد کرے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں جن قوموں نے ترقی کی ہے اسکا راز تعلیم ہے ہمیں چاہئے کہ اپنے نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں کیونکہ کل بڑے ہوکر انہی نوجوانوں نے قوم اورملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔ انہوں نے ژوب میں گزشتہ دنوں سلیمانخیل قوم کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں اور مندوخیل قوم کے معتبرین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسے واقعات کا نوٹس لیں جو علاقے کے امن و امان کو خراب کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیمانخیل نے پاکستان کے قیام سے لیکر آج تک ملک کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے لیکن سلیمانخیل قوم کے ساتھ ہمیشہ ناروا سلوک روا رکھا گیا لیکن اب ہم ایسا کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے اوراپنے قوم کے حقوق کے حصول کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سلیمانخیل قوم کی ذیلی شاخوں کے دو دو معتبرین کو لیکر ایک جرگہ تشکیل دیں گے جو سلیمانخیل قوم کوشناختی کارڈسمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے اپنا کردارادا کریگا۔
سلمانخیل قبائل نے پاکستان کے دفاع کیلئے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے،ملک عمرخان سلمانخیل

ٹیگز:
سلمانخیل قبائل
