کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علا قوں میں وبائی امراض پھیلنے کا سلسلہ جا ری،صوبے میں مختلف بیما روں کے مزید 3963 کیسز رپورٹ۔ محکمہ صحت بلو چستان کے جا ری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علا قوں میں گزشتہ روز اسہال کے947، سانس کے امراض کے 1055، جلد کے امراض کے1043، ہیضہ کے 77،ملیریا کے 675،آنکھوں کے انفکشن کے 165 جبکہ ڈینگی کا 1کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے سیلا ب متاثرہ علا قوں میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 22میڈیکل کیمپس لگائے گئے جن میں 3963مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں مجمو عی طو رپر ا ب تک 2295 میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں جن میں 570364 مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔
صوبے میں مختلف بیما روں کے مزید 3963 کیسز رپورٹ

ٹیگز:
وبائی امراض
