مکہ مکرمہ (ڈیلی گرین گوادر) مولانا مبارک پندرانی کی رحلت عظیم صدمہ ایک خلا پیدا ہوا مرحوم جمعیت کے اثاثہ ایک مخلص ورکرز کی صحبت سے محروم ہوگئے ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر حضرت مولانا عبدالغفور حیدری نے جمعیت علماء اسلام اسکلکو یونٹ کے امیر ممتاز عالم دین نمونہ اسلاف حضرت مولانا محمد مبارک پندرانی کے رحلت کے سن کر دلی دکھ افسوس کا اظہار کیا حرمین شریفین میں مقیم جمعیت علماء اسلام کے زمہ دارن نے مرحوم کے درجات بلندی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا مولانا عبدالغفور حیدری نے تعزیتی بیان میں کہا کہ مولانا مبارک پندرانی کی رحلت سے عظیم صدمہ پہنچا جمعیت کے ایک مخلص ورکرز کی صحبت سے محروم ہوگئے انکے جماعتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انکی رحلت سے تمام پسندیدگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور تمام پسندیدگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین
مولانا مبارک پندرانی کی رحلت سے صدمہ پہنچا ، مولانا عبدالغفور حیدری

ٹیگز:
مولانا عبدالغفور حیدری
