پنجگور(این این آئی) پنجگور سندے سر میں رہزنی کی واردات کے دوران مذاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کرکے دسویں جماعت کے طالب علم کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق مشتبہ ولد پرویز گھر سے سکول جارہے تھے کہ ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر ان سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی مذاحمت کرنے پر ڈاکووں نے ان پر فائرنگ کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اسپتال منتقل کرنے کے دوران وہ زندگی کی بازی ہارگئے اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردیاگیا ایس ایچ او سٹی امیرجان بلوچ کے مطابق واقعہ کے بعد تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔
پنجگور،راہزنی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے دسویں جماعت کا طالب علم جاں بحق

ٹیگز:
پنجگور
