کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ اساتذہ اکرام، بالخصوص ابتدائی ایجوکیشن کے معلمین کا کسی بھی قوم کی تعلیم و تربیت میں انتہائی اہم کردار ہوتا ہے،طلباء کی تدریسی تعلیم کے ساتھ ساتھ انکی روحانی، مذہبی اور معاشرتی تربیت اساتذہ کرام کی اؤلین ذمہ داری ہے تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کی فیصلہ سازی میں قائدانہ کردار ادا کر سکیں،نسل نو کی تعلیم و تربیت مستند اور جید اساتذہ کی مرہون منت ہے۔ یہ بات انہوں نے بیوٹمز یونیورسٹی میں بلوچستان کے اساتذہ کرام کے لئے ہفت روزہ تربیتی پروگرام سفر معلم کا آغاز کے موقع پر شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ بیوٹمز میں بلوچستان کے اساتذہ کرام کے لئے ہفت روزہ تربیتی پروگرام سفر معلم کا آغاز ہوا جس میں بیوٹمز انتظامیہ، اساتذہ کرام اور وائس آف بلوچستان کے منتظمین نے شرکت کی۔کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے یونیورسٹی اور موجود دیگر منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اساتذہ کرام اور ڈاکٹرز کی معاشرے میں کردار ؤ اہمیت پہ روشنی ڈالی۔انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذا کرام اور ڈاکٹرز زندگی کے انتہائی مقدس اور قابل قدر پیشے ہیں کیونکہ ڈاکٹرز قوم کے لئے مسیحا کا کردار ادا کرتے ہیں جبکہ اساتذہ اکرام کو قوم کی کردارسازی میں قلیدی حیثیت حاصل ہے اسی لئے قرآن میں پہلا حکم اقراء نازل ہوا۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام، بالخصوص ابتدائی ایجوکیشن کے معلمین کا کسی بھی قوم کی تعلیم و تربیت میں انتہاء اہم کردار ہوتا ہے کیونکہ انسان کی پرورش کے ابتدائی ایام میں جو سوچ اور تعلیمات اس کو اساتذ کرام عطا کرتے ہیں وہی عناصر آگے بڑھ کر انکی شخصیت سازی میں کارفرما ہوتے ہیں۔ طلباء کی تدریسی تعلیم کے ساتھ ساتھ انکی روحانی، مذہبی اور معاشرتی تربیت اساتذہ کرام کی اؤلین ذمہ داری ہے تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کی فیصلہ سازی میں قائدانہ کردار ادا کر سکیں۔ کمانڈر 12کورلیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کہا کہ موجودہ دور ہمارے اساتذہ کرام سے تقاضا کرتا ہے کہ وہ نسل نو کو حقیقت اور مفروضوں پہ مبنی بیانیے میں تفریق کرنا سکھائیں تاکہ ہماری نوجوان نسل دشمن کے گمراہ کن بیانی کا شکار نہ ہواور انہیں کمزور بیانیے کی بجائے تحقیق شدہ طاقتور بیانیے سے قائل کیا جائے۔ انہوں نے خود احتسابی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ بحیثیت قوم یہ ہماری انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے کہ بجائے تنقید بارے تنقید کے، ہم خود احتسابی کرتے ہوئے قومی اور معاشرتی ذمہ داری بہ طریق احسن ادا کریں۔ کمانڈر12کور نے معاشرے میں عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رجحان کو کم کرنے میں اساتذہ کے کردار پہ خصوصی زور دیا۔
طلباء کی تدریسی تعلیم کے ساتھ ساتھ انکی روحانی، مذہبی اور معاشرتی تربیت اساتذہ کرام کی اؤلین ذمہ داری ہے،لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور

ٹیگز:
لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور
