گوادر (ڈیلی گرین گوادر)جامعہ گوادر کی دوسری فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر 16 ستمبر 2022 کو جامعہ گوادر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد، سیکرٹری بلدیہ گورنمنٹ بلوچستان دوستین خان جمالدینی، ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن ریجنل سینٹر کراچی جاوید علی میمن، رجسٹرار جامعہ گوادر دولت خان، ڈائریکٹر فنانس شفیع محمد، قائم مقام کنٹرولر امتحانات مجاہد حسین، ڈین فیکلٹی آف منیجمنٹ سائنسز، کامرس اینڈ سوشل سائنسز ڈاکٹر جان محمد، ڈین فیکلٹی آف سائنس، انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر دھنی بخش تالپور، ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر قمبر فاروق اور دیگر شریک تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ کسی بھی ادارے کی ترقی کا دارومدار بہتر مالیاتی انتظام اور گڈ گورننس پر ہوتا ہے اور ان کا ادارہ مالیاتی سالمیت اور شفافیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اس حصے میں جامعہ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے یونیورسٹی کا کردار نہایت اہم ہے اس ضمن میں بجٹ کی تقسیم میں میرٹ اور شفافیت کو سرفہرست رکھا گیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر وفاقی پی ایس ڈی پی میں گوادر یونیورسٹی پروجیکٹ کو شامل کرنے پر وفاقی وزیر احسن اقبال اور ایچ ای سی حکام کے تعاون کو سراہا نیز گوادر یونیورسٹی کے مالی مشکلات کو حل کرنے اور صوبائی گرانٹ میں اسے شامل کرنے پر گورنر بلوچستان، وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، حکومت بلوچستان کے محکمہ فنانس اور ہائر ایجوکیشن کے اعلی حکام کے تعاون کی تعریف کی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس شفیع محمد نے گزشتہ اجلاس 2021 -22 کے منٹس تصدیق کے لئے پیش کئے اجلاس نے 2022-23 کی نظر ثانی شدہ بجٹ، تخمینوں کی منظوری دی مزید برآں، کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے منٹس کی تصدیق کے علاوہ ایوان نے مالی سال 2021-22 اور حتمی بجٹ 2022-23 کے نظرثانی شدہ بجٹ تخمینوں پر بحث ہوئی۔آخر میں وائس چانسلر نے کامیاب اجلاس کے انعقاد پر شرکاء اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یادگاری شیلڈ پیش کئے گئے۔
کسی بھی ادارے کی ترقی کا دارومدار بہتر مالیاتی انتظام اور گڈ گورننس پر ہوتا ہے،وی سی جامعہ گوادر

ٹیگز:
وی سی جامعہ گوادر
