آواران(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ انسرجینسی نے ہمیں کئی سال پیچھے دھکیل دیا ہے،کسی کے انفرادی عمل پر پورے ادارے پر تنقید کرنا مناسب نہیں ملک کی حفاظت اور سلامتی میں افواج پاکستان کا اہم کردار رہا ہے،کوئٹہ میں گرلزکیڈٹ کالج بنا نے کا خواب خواب شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کاتھا گرلز کیڈٹ کالج کا افتتاح شہید کی فیملی سے کرائیں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو آوارن میں جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدو س بزنجو نے کہا کہ آوران کا نہیں پورے بلوچستان کا خدمتگار ہوں آج اپنے اس علاقے میں ہوں جہاں چند سال قبل حالات انتہائی خراب تھے انسرجینسی نے ہمیں کئی سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج پاکستان کی قربانیوں سے آج آوران امن کا گہوارہ بناکوئٹہ میں گرلزکیڈٹ کالج بنائیں گے یہ خواب شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کاتھا گرلز کیڈٹ کالج کا افتتاح شہید کی فیملی سے کرائیں گے سیلاب ہو زلزلہ یا امن امان کا مسئلہ ہر مشکل گھڑی میں پاک فوج نے بھرپور مدد کی قومیں وہی ترقی کرتی ہیں جو اپنے اداروں کا احترام کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کے انفرادی عمل پر پورے ادارے پر تنقید کرنا مناسب نہیں ملک کی حفاظت اور سلامتی میں افواج پاکستان کا اہم کردار رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسمبلی میں آج کوئی اپوزیشن نہیں سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیلاب ہمارے لئے کڑا امتحان ہے پورے صوبے میں نقصانات بہت زیادہ ہوئے ہیں سیلاب متاثرین کی بحالی تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہاکہ تنقید کرنے والے کرتے رہیں اس کی پرواہ نہیں خود جاؤں یا نہ جاؤں اصل مقصد عوام کو ریلیف ملنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ میرے جانے سے پوری انتظامیہ پرٹوکول میں لگ جاتی ہے آوران میں تعلیم صحت کی سہولیات ہماری ترجیحات ہیں۔
آوران کا نہیں پورے بلوچستان کا خدمت گار ہوں،وزیر اعلیٰ بلو چستان

ٹیگز:
وزیر اعلیٰ بلو چستان
