وزیراعظم شہبازشریف 18ستمبر کو مسلم لیگ ن کے بانی رہنما، میاں محمد نواز شریف سے لندن میں ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف 17 ستمبر کو لندن روانہ ہوں گے اور 18 ستمبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ کابینہ کے 3 اہم ارکان کا بھی لندن جانے کا امکان ہے۔ شہبازشریف سیاسی ومعاشی صورتحال پر نوازشریف کو بریفنگ دیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف لندن دورے کے دوران ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں بھی شریک ہوں گے۔
وزیراعظم 18ستمبر کو نوازشریف سے لندن میں ملاقات کریں گے

ٹیگز:
وزیراعظم
