اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو کچھ ملک کے ساتھ کیا اس کے گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیانات حقائق پر مبنی تھے جو کبھی نہیں بدلتے جبکہ ایک شخص پاکستان میں فتنہ اور تباہی کی وجہ ہے جو پاکستان کی دشمن طاقتوں سے فنڈنگ لیتا ہے۔عمران خان کو سوسائٹی کو تباہ کرنے کے لیے ڈالر دے کر تیار کیا گیا اور عمران خان نے جو کچھ ملک کے ساتھ کیا اس کے گہرے اثرات ہوں گے۔
عمران خان نے جو کچھ ملک کیساتھ کیا اس کے گہرے اثرات ہوں گے، مریم نواز

ٹیگز:
مریم نواز
