کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)اے این ایف نے کوئٹہ کے علاقے سونا خان چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایمبولینس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 60 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گروہ کے اہم کارندے کو گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق منشیات مستونگ سے کوئٹہ اسمگل کی جا رہی تھیں۔
گرفتار ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔اے این ایف کے مطابق ایمبولینس کو منشیات اسمگلنگ جیسے مجرمانہ فعل کے لیے استعمال کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے، جس سے ہنگامی حالات میں ایمبولینس کے درست استعمال پر بھی شکوک پیدا ہوتے ہیں۔

