کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں گندم اور آٹے کی قلت اور زائد نرخوں پر فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ خوراک کو صورتحال کی بہتری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے محکمہ خوراک کو ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے گندم اور آٹے کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے محکمہ خوراک کو ہدایت کی ہے کہ ماہ ستمبر کے کوٹے کی گندم فوری طور پر آٹا ملوں کو جاری کی جائے انہوں نے ہدایت کی کہ گندم اور آٹے پر عائد بین الصوبائی پابندی کے خاتمے کے لیے دیگر صوبوں سے بات کی جائے۔
ماہ ستمبر کے کوٹے کی گندم فوری طور پر آٹا ملوں کو جاری کی جائے،میرعبد القدوس بزنجو

ٹیگز:
میر عبدالقدوس بزنجو
