کراچی (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے کھانے پینے کی مہنگی ہونے والی اشیا کی قیمتوں میں کمی کے لیے ڈیوٹی ختم کردی ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید کم کرتے ہوئے آئندہ 2 ماہ کے دوران مہنگائی کو قابو کریں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کچھ دیر قبل شوکت ترین نے پریس کانفرنس کی جن کی باتیں اب سمجھ سے بالا تر ہوگئی ہیں، کیا یہ کافی نہیں تھا کہ یہ ملک کو دیوالیہ پن کی جانب دھکیل گئے تھے، وہ کہتے ہیں کہ ہم آئی ایم ایف کی ستمبر میں چھٹی کرادیتے جب کہ وہ تو پاکستان کی چھٹی کرا رہے تھے۔
مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ شوکت ترین تو ملک کو دیوالیہ کر رہے تھے، اس کو ڈیفالٹ سے تو مشکل فیصلے کرکے شہباز شریف اور اس حکومت نے بچایا ہے، یہ لوگ آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ سے ایک روز قبل لوگوں کو اکسا رہے تھے کہ پروگرام بحالی کو روکو، انہوں نے کہا اگر یہ عمران خان کے اوپر کیسز کر رہے ہیں تو ہم ان کو چھوڑیں گے نہیں۔

