غذر (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہبازشریف نے گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں بوبر اور غذر کا دورہ کیا اور بارش و سیلاب سے متاثرہ افراد سے ملاقات کی، وزیراعظم کو غذر میں بارشوں اورسیلاب سے ہونےوالے نقصانات اور امدادی کارروائیوں پربریفنگ دی گئی۔
دورہ کے موقع پر سابق وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن، وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان قمر زمان کائرہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم نے گلگت میں ششپر گلیشیئر ہنزہ کے سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کئے.گلگت ائیر پورٹ پر منعقدہ تقریب میں وزیراعظم نے ششپر گلیشیئر کے سیلاب سے متاثرہ 9 افراد کو فی کس 8 لاکھ روپےاور 6 متاثرین کو 5 لاکھ روپے مالیت کے چیک تقسیم کئے۔

