کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولئرٹی اتھارٹی کے زیراہتمام کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) ہیڈ کوارٹرزمیں کیسکوافسران کے لئے ایک روزہ ورکشاپ کاانعقادکیاگیا۔ ورکشاپ کے انعقاد کامقصد ٹیرف سے متعلق آگاہی فراہم کرناتھا۔اس موقع پر نیپرا کے ڈائریکٹرجنرل (ٹیرف) ساجد اکرم کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے جبکہ کیسکو کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکوانجینئر عبدالکریم جمالی، چیف انجینئر (آپریشن ڈائریکٹر)شوکت علی جوگیزئی،چیف انجینئر (اواینڈایم) شفقت علی،چیف انجینئر پلاننگ محمدنعیم کاکڑ، چیف انجینئر کسٹمرسروسز سید یوسف شاہ،فنانس ڈائریکٹر یاسر فہیم،منیجر کارپوریٹ اکاونٹنگ سید احمرعلی کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولئرٹی اتھارٹی(نیپرا) کے ڈائریکٹرجنرل(ٹیرف) ساجد اکرم نے چیف اایگزیکٹو آفیسر کیسکو انجینئرعبدالکریم جمالی کو ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ، مارکیٹ آپریشن فیس، ڈسٹری بیوشن مارجن،ایڈجسٹمنٹ میکنزم،ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اور ملٹی ایئر ٹیرف رجیم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈی جی نیپرا (ٹیرف)ساجد اکرم نے کیسکوافسران کو خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے صارف کے ٹیرف سیٹنگ کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی اپنے ٹیرف یعنی بجلی کے نرخ کاتعین، نئے نیپر ایکٹ کے تحت کیسے درخواست دیاجاسکتاہے۔ انہوں نے فیول پرائس سرچارج ایڈجسٹمنٹ ک حوالے سے بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کے زیر اہتمام کیسکوہیڈ کوارٹرزمیں ورکشاپ کاانعقاد

ٹیگز:
نیپرا
