کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں بلا تفریق رنگ و نسل، مذہب،زبان تمام طبقات کو نمائندگی حاصل ہے ہم معاشرے کو قائد اعظم کے اصولوں کے مطابق بنانے کے لئے پر عزم ہیں، بلوچستان میں اقلیتوں کو انکے تمام حقوق اور تحفظ میسر ہیں۔ یہ بات انہوں نے عالمی یوم اقلیت کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا حسن اسکا کثیر القوامی جعفرافیاء ہے جس میں ہر رنگ، نسل، قوم، مذہب اور زبان کے لوگ بستے ہیں صوبے میں بسنے والی اقلیتوں سمیت تما م اقوام کو انکے حقوق حا صل ہیں اقلیتوں کے حوالے سے ہمارا موقف قائد اعظم کے فرمودات کے عین مطابق ہے کہ تمام اقلیتوں کو رہن سہن، عبادت، کاروبار کا برابر حق حاصل ہے اور بلوچستان عوامی پارٹی نے ہمیشہ اس حق کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے معاشرے میں اقلیتوں کو کسی بھی صورت اقلیت تصور نہیں کیا جاتا اور نہ ہی ہم نے کبھی ایسے کسی موقف کی حمایت کی ہے صوبے میں بسنے والے تمام لوگ برابر ہیں اور انہیں برابری کی بنیادی پر معاشی اور معاشرتی ترقی کے مواقع فراہم کے لئے پرعزم ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کو ہر حوالے سے ایک آئیڈیل معاشرہ بنائیں اور انشاء اللہ ہم اس عزم میں ضرور کامیابی سے ہمکنار ہونگے۔
بلوچستان عوامی پارٹی میں بلا رنگ ونسل، تمام طبقات کو نمائندگی حاصل ہے ، سردار صالح بھوتانی

ٹیگز:
سردار صالح بھوتانی
